دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میگا ایونٹ کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا، مرائز ایرازمس اور رچرڈ کیٹل بورو فائنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
امپائر ایرازمس کا تعلق جنوبی افریقہ جبکہ کیٹل بورو انگلینڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق بھارت کے نیتن منن ٹی وی امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے، فائنل میں سری لنکا کے کمار دھرما سینا چوتھے امپائر ہوں گے۔
فائنل کے لیے سری لنکا ہی کے رنجن مدھو گالے کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل 14 نومبر بروز اتوار کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔
نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہے۔