اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

ایک حادثے سے ریلوے کا پورا نظام دھڑام سے نیچے آ گرا، ویڈیو رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے ضلع مٹیاری میں وہاب شاہ ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کو پیش آنے والے حادثے نے پورے ریلوے نظام کو درہم برہم کر دیا۔

مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث کراچی سے پنجاب جانے اور آنے والا ریلوے کا پورا نظام دھڑام سے نیچے آ گرا، ٹرین آپریشن متاثر ہوا تو متعدد مسافر ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں، اور چوبیس گھنٹے بعد ڈاؤن ریلوے ٹریک کو بحال کیا گیا۔

ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر کے حوالے سے مسافروں نے شکایت کی کہ انھیں بروقت معلومات فراہم نہیں کی گئیں، جس کی وجہ سے انھیں غیر یقینی صورت حال اور اضافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حادثے کے باعث کراچی سے اندرونِ ملک جانے اور آنے والی متعدد مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئیں، کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر خواتین، بچے اور بزرگ طویل انتظار سے ذہنی ازیت کا شکار ہوئے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں