تازہ ترین

مٹکے کے پانی کا استعمال انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے

پانی کو محفوظ رکھنے کے لیے مٹی کے گھڑے کا استعمال صدیوں پرانا ہے زمانے کی جدت کے باعث گھڑے کے استعمال میں کمی ضرور آئی مگر اس کا استعمال ختم نہیں ہوا۔

مٹکے میں پانی بھر کے پینا فریج میں پانی ٹھنڈا کر کے پینے کے بہ نسبت انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے کیونکہ مٹی سے بے شمار معدنیات اور وٹامنز قدرتی طور پر حاصل ہوتے ہیں۔

زمانے کی جدت کے باعث گھڑے کے استعمال میں کمی ضرور آٸی ہے مگر یہ رواج ابھی ختم نہیں ہوا، تاہم بہت ہی کم لوگوں کے گھر میں آج کل مٹکے میں پانی رکھا جاتا ہے۔

گھڑا مختلف دیہات اور بالخصوص چولستان میں کثرت سے استعمال ہوتا ہے، پہلے پہل گھڑا بنانے کا فن اتنا آسان نہ تھا گھڑا بنانے والی مٹی کو چھوٹے ساٸز میں ڈولی نما بنا کر گھڑے کو لکڑی کے پشتے سے کوٹ کر پورے گھڑے کا ساٸز بنایا جاتا تھا ۔

بعد ازاں گھڑے کا آدھا حصہ لکڑی کے چاک پر اور پیندہ لکڑی کے پشتے سے مکمل کیا جاتا تھا آج کے اس مشینی دور میں یہ کام مکمل طور پر مشینوں پر رکھے سانچے میں مٹی بھر کر کیا جارہا ہے۔

پنجاب کے دیہاتوں میں شادی کے موقع پر دُلہا کی بہنیں خوبصورت شیشوں والی گھڑولی میں پانی بھر کر لاتی ہیں جس سے دُلہے کو نہلایا جاتا ہے اور دیہات میں شادی کے موقع پر گیتوں میں بھی خاص طور پر گھڑا بجایا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -