ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

امتحانات کا موسم: میٹرک طلبہ کے لیے بڑی خبر آ گئی!

اشتہار

حیرت انگیز

(10 مارچ 2026): ملک بھر میں امتحانات کا موسم جاری ہے ایسے میں میٹرک کے طلبہ کے لیے بڑی خوش خبری آ گئی ہے۔

اس وقت پاکستان بھر میں امتحانات کا موسم جاری ہے۔ پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات ہو رہے ہیں، عید کے بعد میٹرک اور اس کے بعد انٹرمیڈیت کے امتحانات شیڈول ہیں۔

تاہم عید سے قبل میٹرک کے طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے کہ ملتان بورڈ نے دسویں کلاس کا امتحانی شیڈول اور طلبہ کے ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیے ہیں۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق امتحانات کا آغاز 27 مارچ 2026 سے ہوگا اور دو شفٹوں میں امتحانات لیے جائیں گے۔

پہلی شفٹ (مارننگ) میں عربی، ملبوسات، ٹیکسٹائل اور جیومیٹریکل اور ٹیکنیکل ڈرائنگ کے پیپرز ہوں گے جبکہ دوسری شفٹ میں تاریخ اسلام اور تاریخ پاکستان کے پرچے ہوں گے۔

ملتان بورڈ کا کہنا ہے کہ سرکاری اور الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان اپنے طلبہ کے ایڈمٹ کارڈ بی آئی ایس ای ملتان کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ جب کہ پرائیویٹ طلبہ کے ایڈمٹ کارڈز ان کے گھروں کے ایڈریس پر بھیج دیے گئے ہیں۔

+ posts

ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

اہم ترین

ریحان خان

مزید خبریں