جمعہ, اگست 7, 2026
اشتہار

میٹرک امتحانات موخر ہو رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

(7 جنوری 2026): ملک میں امتحانات کا موسم شروع ہونے والا ہے اور میٹرک کے امتحانات کے حوالے سے ایک بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے باعث میٹرک کے سالانہ امتحانات کے آغاز میں تاخیر پر غور کر رہا ہے۔

لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات یکم مارچ کے بجائے عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد 27 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

لاہور بورڈ نے اس حوالے سے متعلقہ تعلیمی حکام کو درخواست دی ہے، پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسن کی منظوری کے بعد حتمی شیڈول جاری کیا جائے گا۔

تاہم طلبہ کا ایک حلقہ میٹرک امتحانات موخر کرنے کے حق میں نہیں ہے اور ان کا موقف ہے کہ امتحانات اپنی طے شدہ تاریخ یکم مارچ سے ہی شروع ہونے چاہئیں۔ عید کے لیے صرف ایک ہفتے کا وقفہ دیا جائے۔ کیونکہ پی ایس ایل 23 مارچ سے شروع ہونے والی ہے، جس سے ٹائم ٹیبل پر مزید اثر پڑ سکتا ہے۔

اس سے قبل پنجاب نے چار سال تک نظام معطل رہنے کے بعد آٹھویں جماعت کے سالانہ بورڈ امتحانات کے انعقاد کے شیڈول کا اعلان بھی کر دیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن (پی ای سی اے) نے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے ساتھ شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے اور اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صوبے بھر میں ایک متفقہ پیٹرن کے مطابق امتحانات منعقد کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں