لاہور : میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے حوالے سے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی، وزیرِ تعلیم نے اہم اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیرِ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات اب عیدالفطر 2026 کے بعد منعقد کیے جائیں گے۔
یہ فیصلہ طلبہ کو رمضان اور عید کی چھٹیوں کے دوران سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا۔
میٹرک امتحانات پہلے 3 مارچ سے شروع ہونا تھے، جبکہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول زیرِ غور تھا تاہم نئے فیصلے کے بعد دونوں امتحانات کی تاریخیں عید کے بعد ہوں گی۔
مزید پڑھیں : تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کب سے شروع ہوں گی؟
یاد رہے پنجاب کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی موسمِ سرما کی تعطیلات 2025 کا اعلان کیا تھا، جن کے مطابق صوبے میں تعطیلات 23 دسمبر سے شروع ہو کر 12 جنوری 2026 کو اختتام پذیر ہوں گی۔
پاکستان بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات عام طور پر دسمبر کے وسط سے جنوری تک جاری رہتی ہیں۔
شمالی علاقوں جیسے گلگت بلتستان اور مری میں شدید برفباری اور سخت سردی کے باعث اسکول نسبتاً جلد بند کیے جاتے ہیں، جبکہ جنوبی علاقوں میں تعطیلات عموماً دسمبر کے آخر سے شروع ہوتی ہیں۔
موسمِ سرما کی چھٹیاں نہ صرف طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں سے آرام فراہم کرتی ہیں بلکہ کرسمس، نیو ایئر اور خاندانی میل جول کے مواقع بھی فراہم کرتی ہیں۔
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں


