کراچی (10 جولائی 2026): کراچی بورڈ نے دہم جماعت (میٹرک) سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2026 کے نتائج جاری کر دیے۔
میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات میں مجموعی کامیابی کا تناسب 80.87 فیصد رہا، 1 لاکھ 75 ہزار 200 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 1 لاکھ 41 ہزار 868 کامیاب اور 29 ہزار 655 ناکام رہے، 952 امیدوار غیر حاضر رہے۔
محمد اذلان سید نے 1040 نمبر (94.55 فیصد) کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، ریجا کامران نے 1034 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن اپنے نام کی، جبکہ عائشہ عدنان نے 1033 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد 35 ہزار 529 رہی۔
کراچی بورڈ کی جانب سے میٹرک سائنس گروپ کی میرٹ لسٹ بھی جاری کر دی گئی۔


