ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
اشتہار

لاہور : میٹرک کی طالبہ کو بھائی کے سامنے اغواء کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : شہر میں دن دہاڑے میٹرک کی طالبہ کو اغواء کرلیا گیا، مغویہ دسویں کلاس کا امتحان دینے بھائی کے ساتھ جارہی تھی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شادباغ کے علاقے سے دسویں جماعت کی طالبہ کے اغواء کا معاملہ سامنے آیا ہے، مسلح ملزمان نے دن دہاڑے کارروائی کی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، 17 سالہ طالبہ اپنے بھائی کے ساتھ دسویں کا امتحان دینے جا رہی تھی۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق امتحانیہ مرکز کے راستے میں کھڑے 4مسلح اغواء کاروں نے اسلحہ کے زور پر مذکورہ طالبہ کواغواء کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔

اس سلسلے میں پولیس حکام نے بتایا کہ لڑکی کو اس کے سابق منگیتر عابد اور ساتھیوں نے مل کر اغواء کیا، اغوا کے ملزم عابد کے والدین کو مقدمے میں نامزد کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اغواء کے دوران استعمال ہوا پستول بھی برآمد کرلیا گیا، طالبہ کے اغواء میں پستول فراہم کرنے والا سہولت کار راشد بھی پکڑا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اغواء میں ملوث سہولت کار سمیت 13 افراد زیرحراست ہیں، ملزمان اغوا کے بعد لڑکی کو قصور لے گئے۔

پولیس ملزمان کا پیچھا کر رہی ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا، سی سی پی او کی اغواء میں ملوث تمام ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں