ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

آرٹس مضامین کے ساتھ میٹرک پاس طلبا کی بڑٰٰی مشکل آسان ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ (ڈی اے ای) ڈپلومہ کے داخلے کے قوانین میں ترمیم کردی گئی ، جس کے بعد آرٹس مضامین کے ساتھ میٹرک پاس طلبہ بھی ڈی اے آئی میں داخلہ لے سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا اجلاس وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین کی زیرصدارت پنجاب اسکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں منعقد ہوا

جس میں بورڈ کے 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پچھلے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور کئی اہم اقدامات کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ریٹائرڈ ملازمین کے فیملی پنشنرز کے لیے کورنگ پنشن پر 50 فیصد میڈیکل الاؤنس کی منظوری دی گئی۔

بورڈ کے فنڈز کی زیادہ مارک اپ پر ری انویسٹمنٹ بھی منظور کی گئی، ڈی اے آئی ڈپلومہ کے داخلے کے قوانین میں ترمیم کی گئی، جس کے بعد آرٹس مضامین کے ساتھ میٹرک پاس طلبہ بھی ڈی اے آئی میں داخلہ لے سکیں گے۔

وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے کہا کہ معیاری ہنر کی تعلیم نوجوانوں کے لیے روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرتی ہے اور حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ہنرمند افرد کی تیاری انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق کی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بورڈ کے تمام امتحانی اور انتظامی امور ڈیجیٹائز کیے جائیں تاکہ نظام میں شفافیت اور بہتری آئے۔

اجلاس میں پہلی بار بورڈ میں جاب پورٹل قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، جس کے ذریعے صنعتکار ہنرمند افرد حاصل کریں گے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

مزید برآں، انڈسٹریل اسٹیٹس میں طلبہ کے لیے انٹرن شپ پروگرام کے آغاز اور امتحانی مراکز کی آن لائن مانیٹرنگ کی بھی منظوری دی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں