لاہور : میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی نئی تاریخ سامنے آگیا، شیڈول کا اطلاق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز پر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا ابتدائی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
شیڈول پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے منظور کیا ہے، جس کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 27 مارچ 2026 سے شروع ہوں گے۔
دسویں جماعت (پارٹ ٹو) کا نتیجہ 6 اگست جبکہ نویں جماعت (پارٹ ون) کا نتیجہ 2 ستمبر 2026 کو متوقع ہے جبکہ نویں اور دسویں جماعت کے سپلیمنٹری امتحانات 6 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔
گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 20 مئی 2026 سے منعقد ہوں گے اور بارہویں جماعت کا نتیجہ 23 ستمبر اور گیارہویں جماعت کا نتیجہ 22 اکتوبر 2026 کو جاری ہونے کا امکان ہے۔
انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات 3 نومبر سے شروع ہوں گے جبکہ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج 12 جنوری 2027 کو متوقع ہیں۔
شیڈول کا اطلاق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز پر ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


