منگل, جون 16, 2026
اشتہار

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کب ہوگا؟ طلبا کے لیے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کی تاریخوں کا اعلان کر دیا، میٹرک کے نتائج 10جولائی جبکہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج 31 جولائی تک جاری کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزارتِ جامعات و تعلیمی بورڈز نے سندھ بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانی نتائج کے اجرا کی حتمی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو کی زیرِ صدارت تعلیمی بورڈز کے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے کی تمام ڈویژنوں میں میٹرک کے نتائج 10 جولائی تک، جبکہ انٹرمیڈیٹ (بارہویں جماعت) کے نتائج 31 جولائی تک لازمی جاری کر دیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو کی صدارت میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں صوبہ بھر میں مکمل ہونے والے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز نے اپنے اپنے اضلاع اور ڈویژنوں میں منعقدہ امتحانات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے تاکید کی کہ امتحانی نتائج مقررہ وقت پر جاری کیے جائیں تاکہ طلبہ کو آگے کی کلاسوں اور یونیورسٹیوں میں بروقت داخلوں کی سہولت مل سکے۔

انہوں نے عزم دہرایا کہ تمام تعلیمی بورڈز میں شفافیت، میرٹ اور امتحانی نظام کی بہتری کے لیے ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ تمام تعلیمی بورڈز نویں اور گیارہویں جماعت کے نتائج 31 اگست تک جاری کرنے کے پابند ہوں گے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سکھر ڈویژن میں امتحانات کے دوران ناقص اور زیرو پرفارمنس دکھانے والی ٹیموں کی ڈیوٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین انٹر بورڈ فقیر محمد لاکھو نے اجلاس کو بتایا کہ کراچی ڈویژن میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 جون کو اختتام پذیر ہوں گے، جس کے فوراً بعد کاپیوں کی جانچ کا عمل تیز کر دیا جائے گا۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں