بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ، تمام مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے.

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت نہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز ہو رہا ہے۔

چیئرمین میٹرک بورڈ، غلام حسین سہو کے مطابق تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور امتحانات کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

امتحانی شیڈول کے تحت آج صبح کی شفٹ میں دہم جماعت کا کمپیوٹر اسٹڈیز جبکہ دوپہر کی شفٹ میں جنرل سائنس کا پرچہ لیا جائے گا۔

امتحانات میں تقریباً 3 لاکھ 85 ہزار 529 سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کر رہے ہیں، جن کے لیے شہر بھر میں 521 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

کمشنر کراچی نے تمام مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہے۔ بورڈ آفس اور کمشنر آفس میں خصوصی مانیٹرنگ سیلز قائم کر دیے گئے ہیں۔

دورانِ امتحان مراکز کے قریب فوٹو کاپی مشینیں بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی سائبر سیکیورٹی کو سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ پرچے آؤٹ ہونے کے خدشے کو روکا جا سکے۔

ناظمِ امتحانات نے اہم ہدایت جاری کی ہے کہ اگر کوئی طالب علم کسی وجہ سے اپنے مقررہ مرکز پر نہیں پہنچ پاتا، تو وہ قریبی امتحانی مرکز پر جا کر اپنا پرچہ دے سکتا ہے۔

پرچوں کی بروقت ترسیل کے لیے 18 ٹاؤنز میں 25 حب سینٹرز بنائے گئے ہیں جن کی براہِ راست نگرانی کی جا رہی ہے۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں