The news is by your side.

Advertisement

میٹرک کے نتائج کا اعلان، لڑکیوں نے میدان مارلیا

اسلام آباد : وفاقی تعلیمی بورڈ کے تحت منعقدہ میٹرک  کے امتحانات میں طالبات نے میدان مار لیا، اےپی ایس اور ماڈل کالج کی 2 طالبات کی 1097 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سائنس، آرٹس گروپ کی پوزیشنز لڑکیوں نے حاصل کر کے میدان مار لیا۔

اعلامیے کے مطابق اے پی ایس اور ماڈل کالج کی 2 طالبات کی 1097 نمبرز لےکر پہلی پوزیشن حاصل کی، پہلی پوزیشن اے پی ایس کی مناحل امان اور ماڈل کالج کی نشا یعقوب نے اپنے نام کی۔

دوسری پوزیشن فہیم عباس نامی طالب علم اور زرتاشہ عباسی نے حاصل کی جنہوں نے امتحانات میں 1096 نمبر لیے ہیں جبکہ تیسری پوزیشن پر 1095 نمبر حاصل کرکے 11 طلبہ کامیاب قرار پائے۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق بچوں کو پروموٹ کررہے ہیں اور نویں کلاس کی کارکردگی کی بنیاد پر دسویں کے طلبا کو 3 فیصد اضافی نمبر دیے گئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں