اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

لاہور اور راولپنڈی میں میٹرک کے نتائج کا اعلان: رزلٹ چیک کرنے کے 3 آسان طریقے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی:لاہور اور راولپنڈی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا ، طلبہ 3 طریقوں سے رزلٹ چیک کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام نو تعلیمی بورڈز کے ساتھ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور اور راولپنڈی نے میٹرک کے سالانہ اول امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے تحت لاہور بورڈ میں 2 لاکھ 82 ہزار 308 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے اور مجموعی طور پر 1 لاکھ 82 ہزار 186 طلبہ و طالبات کامیاب قرار پائے۔

سائنس گروپ میں مجموعی کامیابی کا تناسب 69.23 فیصد رہا، اس گروپ میں 2 لاکھ 17 ہزار 482 امیدواروں نے امتحان دیا، جن میں 1 لاکھ 19 ہزار 81 ریگولر جبکہ 98 ہزار 401 پرائیویٹ امیدوار شامل تھے، سائنس گروپ میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 50 ہزار 566 امیدوار کامیاب ہوئے۔

ریگولر امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 82.50 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ طالبات نے 87.16 فیصد کامیابی کے ساتھ نمایاں برتری حاصل کی، ریگولر طلبہ کی کامیابی کی شرح 76.84 فیصد رہی۔

دوسری جانب پرائیویٹ امیدواروں کی مجموعی کامیابی کی شرح 53.18 فیصد رہی، پرائیویٹ طالبات کی کامیابی کا تناسب 64.61 فیصد جبکہ پرائیویٹ طلبہ کی کامیابی کی شرح 43.11 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

طلبہ اپنے نتائج 3 طریقوں سے چیک کر سکتے ہیں۔

آفیشل ویب سائٹ

طلبہ BISE لاہور کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر اپنا رول نمبر درج کرکے نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں۔

ویب سائٹ پر رزلٹ سیکشن میں جا کر 10th Class First Annual Examination 2026 منتخب کریں، رول نمبر درج کریں اور نتیجہ دیکھیں۔

رزلٹ جاری ہونے کے فوری بعد زیادہ صارفین کی وجہ سے ویب سائٹ سست ہو سکتی ہے، اس صورت میں کچھ دیر بعد دوبارہ کوشش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایس ایم ایس

انٹرنیٹ نہ ہونے کی صورت میں طلبا SMS کے ذریعے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں، اس کے لیے موبائل کے میسج باکس میں صرف اپنا رول نمبر لکھ کر 800291 پر بھیجیں، جس کے بعد بورڈ کی جانب سے رزلٹ موصول ہو جائے گا۔

رزلٹ گزٹ

اس کے علاوہ رزلٹ گزٹ بھی دستیاب ہوگا، جس میں تمام امیدواروں کے نتائج شامل ہوں گے۔ طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی ادارے گزٹ میں رول نمبر یا جہاں سہولت موجود ہو، نام کے ذریعے بھی نتائج تلاش کر سکتے ہیں۔ یہ طریقہ خاص طور پر اسکولوں اور اساتذہ کے لیے ایک ساتھ متعدد طلبہ کے نتائج دیکھنے میں مفید ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں