تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

میٹرک کے نتائج کا اعلان ہو گیا

لاہور: پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ 2020 کا رزلٹ جاری کر دیا ہے۔

لاہور

لاہور میٹرک بورڈ کے نتائج کے مطابق کامیابی کا تناسب 71 فی صد رہا، امتحانات میں 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد بچوں نے شرکت کی، تمام طلبہ رزلٹ 8029 پر میسج کر کے معلوم کر سکتے ہیں۔

میٹرک کے رزلٹ کا اعلان ہوتے ہی لاہور بورڈ کی ویب سائٹ ڈاؤن ہو گئی، طلبہ کو آن لائن رزلٹ چیک کرنے میں دشواری کا سامنا ہو رہا ہے، بورڈ کے دیے گئے ہیلپ لائن نمبر پر بھی جوابات موصول ہونا بند ہو گئے۔

راولپنڈی

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے نتائج کے مطابق امتحان میں 122553 امیدواروں نے داخلہ بھیجا، جن میں سے 121507 امیدوا شامل امتحان ہوئے، ان میں سے 91888 امیدوار کامیاب ہوئے۔

ترجمان راولپنڈی بورڈ ارسلان علی چیمہ کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا تناسب 75.65 رہا، 29429 امیدوا مذکورہ امتحان میں فیل ہوئے، جب کہ 1007 امیدوار غیر حاضر رہے، امتحان میں 57128 طالبات اور 65425 طلبہ شامل امتحان ہوئے تھے۔

طلبہ اپنے نتائج اس ویب سائٹ پر وزٹ کر کے معلوم کر سکتے ہیں۔

ملتان

ملتان بورڈ کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا تناسب 84.72 رہا، امتحانات میں ایک لاکھ 14 ہزار 584 امیدوار رجسٹر ہوئے، جن میں سے ایک لاکھ 13 ہزار 407 نے امتحانات دیے، ان میں سے 96 ہزار 74 امیدوار کامیاب ہوئے۔

ساہیوال

ساہیوال میٹرک بورڈ کے نتائج کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا تناسب 73 فی صد رہا، امتحان میں 67 ہزار 757 امیدواروں نے حصہ لیا۔

واضح رہے کہ تمام تعلیمی بورڈز نے رواں سال طلبہ کو نمبرز کی بجائے گریڈز دیے ہیں، 880 یا اس سے زیادہ نمبر لینے والے طلبہ کو گریڈ اے پلس دیا گیا ہے، 770 سے 879 تک نمبرز لینے والے طلبہ کو گریڈ اے دیا گیا، 660 سے 769 نمبرز لینے والے طلبہ کو گریڈ بی، 550 سے 659 نمبروں والے طلبہ کو گریڈ سی، 440 سے 549 نمبر لینے والے طلبہ کو گریڈ ڈی، جب کہ 440 یا اس سے کم نمبر لینے والے طلبہ کو گریڈ ای دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -