تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

آؤٹ یا ناٹ آؤٹ؟ بگ بیش لیگ میں کیچ پر نئی بحث چھڑ گئی

سڈنی: بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہوریکنز کے کپتان میتھیو ویڈ کے کیچ پر نئی بحث چھڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بگ بیش لیگ کے 29 ویں میچ میں برسبین ہیٹ اور ہوبارٹ ہوریکنز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، برسبین ہیٹ کے میٹ رینشا اور ٹام بنٹن نے مشترکہ طور پر کیچ پکڑا جس پر نئی بحث چھڑ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میٹ رینشا نے باؤنڈری سے باہر جاتی ہوئی گیند کو گراؤنڈ کے اندر سے اچھالا پھر ہوا میں اچھل کر گیند کو گراؤنڈ میں واپس پھینکا تو ٹام بینٹن نے کیچ پکڑ کر میتھیو ویڈ کی اننگز کا خاتمہ کیا۔

امپائر کی جانب سے پہلے ناٹ آؤٹ دیا گیا لیکن بعد میں فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے امپائر نے میتھیو ویڈ کو آؤٹ قرار دے دیا۔

میچ میں ہوبارٹ ہوریکنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے، ہوریکنز کے کپتان میتھیو ویڈ لیگ کا پہلا میچ کھیل رہے تھے انہوں نے 46 گیندوں پر 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

میتھیو ویڈ کے علاوہ ہوبارٹ ہوریکنز کے دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے اور ٹیم کے صرف 3 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے۔

برسبین ہیٹ نے 127 رنز کا ہدف 18.2 اوورز میں حاصل کرلیا، بین کٹنگ نے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، برائنٹ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

Comments

- Advertisement -