جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

میٹل نے ذہنی معذور بچوں کیلیے آٹسٹک باربی متعارف کرا دی

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک: کھلونوں کی معروف کمپنی میٹل نے شمولیت اور تنوع کے فروغ کے لیے اپنی تاریخ کی پہلی آٹسٹک باربی ڈول متعارف کرا دی ہے، جسے آٹسٹک بچوں اور ان کے تجربات کی بہتر نمائندگی کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صرف چھ ماہ قبل میٹل نے ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا بچوں کی نمائندگی کے لیے ایک خصوصی باربی متعارف کرائی تھی۔

اس نئی باربی کو آٹسٹک سیلف ایڈووکیسی نیٹ ورک (Autistic Self Advocacy Network) کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، جو ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔

آٹسٹک باربی اس وقت میٹل شاپ پر دستیاب ہے، جبکہ مارچ میں اسے امریکہ بھر میں والمارٹ اسٹورز پر بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

میٹل نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ اسے آج کے بچوں کی دیکھی جانے والی دنیا کی عکاسی کے لیے تیار کیا گیا ہے، یہ کہانیوں کے لامحدود امکانات کو جنم دیتی ہے۔

واضح رہے کہ آٹزم ایک قسم کی نیورو ڈائیورجنس ہے جو اس بات پر اثر انداز ہوتی ہے کہ کوئی فرد دنیا کو کیسے دیکھتا اور دوسروں سے کس طرح میل جول رکھتا ہے۔ آٹزم کی خصوصیات ہر فرد میں مختلف ہوتی ہیں، اور اندازوں کے مطابق ہر 100 میں سے ایک سے زائد بچے آٹسٹک ہوتے ہیں۔

آٹسٹک باربی میں ایسی خصوصیات شامل کی گئی ہیں جو آٹسٹک بچوں کے حقیقی تجربات کی عکاسی کرتی ہیں، جیسے شور سے بچاؤ کے لیے ہیڈفونزاور بات چیت کے لیے ٹیبلٹ وغیرہ۔۔

باربی کی آنکھیں قدرے ایک جانب دیکھتی ہوئی بنائی گئی ہیں، جو اس بات کی نمائندگی کرتی ہیں کہ بعض آٹسٹک افراد براہِ راست آنکھوں میں دیکھنے سے گریز کرتے ہیں۔

ذیابیطس سے آگاہی کیلیے پہلی باربی ڈول متعارف

یہ باربی کم از کم تین سال کی عمر کے بچوں کے لیے تیار کی گئی ہے اور اس کی قیمت 11.87 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں