پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

آسٹریلوی کرکٹر کا ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ نے ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد اب شیفلڈ ٹرافی کا فائنل ان کا آخری میچ ہوگا۔

تاہم میتھیو ویڈ وائٹ بال کرکٹ کھیلتے رہیں گے اور امریکا و ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کے اسکواڈ میں شامل ہونے کے لیے پرامید ہیں۔

میتھیو ویڈ کا کہنا ہے کہ میں وائٹ بال کرکٹ خصوصی طور پر بی بی ایل میں زبردست فام دکھانا چاہتا ہوں۔

میتھیو ویڈ

انہوں نے کہا کہ ریڈ بال فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ مجھے خود کو مضبوط رہنے کا موقع دے گی۔

واضح رہے کہ میتھیو ویڈ نے 2012 سے 2021 تک 36 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 8 میں آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ نے کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں