جمعہ, جنوری 16, 2026
اشتہار

’ایک گولی لگنے پر بھاگ گیا، 3 خودکش حملوں کے باوجود عوام میں کھڑا ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک گولی لگنے پر گھر بھاگ گیا، میں 3 خودکش حملوں کے باوجود عوام میں کھڑا ہوں۔

کوہستان میں جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن نے پچھلی وفاتی حکومت پر تنقید کے تیر برسائے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ کس طرح پاکستان میں سیاسی افراتفری مچائی گئی، 2018 میں دھاندلی کے ذریعے جعلی حکومت مسلط کی گئی جس سے ملک میں سیاسی عدم استحکام آیا۔

انہوں نے کہا: ’پچھلی حکومت میں سیاستدانوں کو جیلوں میں بھیجا گیا۔ ان کی توجہ صرف مخالفین کے خلاف انتقام پر تھی۔ ان کو نیب استعمال کرنے سے فرصت نہیں ملی جس سے معیشت بیٹھ گئی۔ ملک دیوالیہ پن کے قریب اور بلیک لسٹ ہوگیا تھا۔ ہم نے حکومت کو ہٹا کر ملک کو بچایا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتا ہے کہ میرے خلاف سازش ہوئی، سازش نہیں ہم نے ڈنکے کی چوٹ پر نکالا، ہم نے تمہیں گریبان سے پکڑ کر اقتدار کے ایوان سے باہر کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں