تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

وزیراعظم کی فضل الرحمان کو سود پر فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی یقین دہانی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو سود پر عدالتی فیصلے کے کیخلاف اپیل واپس لینے کی یقین دہانی کروادی۔

وزیراعظم شہبازشریف سے جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے، جس میں مولانا فضل الرحمان نے سود سے متعلق نیشنل بینک کی اپیل سے متعلق وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کیخلاف بینکوں کی اپیل سے امت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہوئے ہیں، امت مسلمہ سود کو ملک میں معاشی نظام کے تباہی کا سبب سمجھتی ہے۔

وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ نیشنل بینک عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لے گی۔

جے یو آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹاسک فورس کو حکم دیا کہ نیشنل بینک کی اپیل واپس لینے کے حوالے سے فوری اقدامات کئے جائیں

قبل ازیں اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بلاسود معیشت کیلیے اسٹیٹ بینک کی اپیل واپس لینے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں تجویز دی گئی ہے کہ وہ اس معاملے پر ماہرین پر مشتمل ٹاسک فورس تشکیل دیں جو فیڈرل شریعت عدالت کے فیصلے پر تحفظات کا جائزہ لے اور اس فیصلے پر عملدرآمد کی راہ ہموار کرنے کیلیے سفارشات مرتب کرے۔

خیال رہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے 19 سال بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملک میں رائج سودی نظام کو خلاف شرع قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ربا اور سود سے متعلق قوانین شریعت سے متصادم ہیں۔

تحریری فیصلے میں وفاقی شرعی عدالت نے سودی قوانین میں 31 دسمبر 2022 تک ترامیم کی ہدایت کرتے ہوئے ملک کو 31 دسمبر 2027 تک ربا فری بنانے کا حکم دے دیا۔

وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک سمیت متعدد بینکوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

Comments

- Advertisement -