The news is by your side.

Advertisement

”سپریم کورٹ کا فیصلہ قوم، آئین اور جمہوریت کی فتح ہے“

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پوری قوم، آئین اور جمہوریت کی فتح ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پوری قوم، آئین اور جمہوریت کی فتح ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدلیہ نے بہترین فیصلہ دیا ہے، کل یوم احتجاج کو یوم تشکر میں تبدیل کر رہے ہیں، کل کہیں احتجاج نہیں ہوگا بلکہ ”یومِ تشکر“ منایا جائے گا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 3 اپریل کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کابینہ کو بھی بحال کر دیا ہے۔

فیصلے کے اہم نکات

  • ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین سے متصادم قرار
  • قومی اسمبلی تحلیل کا فیصلہ مسترد
  • نگراں حکومت کیلئے صدر اور وزیراعظم کے اقدامات کالعدم
  • ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سےپہلےکی صورتحال بحال
  • وفاقی کابینہ بحال
  • عدم اعتماد پر ووٹنگ

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے نگراں حکومت کے قیام کے لیے صدر اور وزیراعظم کے اقدامات کو بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سےپہلےکی صورتحال بحال کر دی۔

سپریم کورٹ نے جلدازجلد تحریک عدم اعتماد کو نمٹانےکا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اسمبلی اجلاس کوغیرمعینہ مدت تک ملتوی نہ کیا جائے اسپیکرعدم اعتمادتحریک نمٹانے تک اجلاس ملتوی نہیں کرسکیں گے۔

عدالت نے تحریک عدم اعتماد پر 9 اپریل ہفتے کی صبح بجے 10 بجے ووٹنگ کرانے کا حکم دیا ہے، قومی اسمبلی تحلیل ہونےکی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے ججز نےآپس میں تفصیلی مشاورت کی ہے رولنگ سےمتعلق تفصیل بعدمیں دی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں