The news is by your side.

Advertisement

مولانا فضل الرحمن کی طبعیت ناسازڈاکٹرز نے آرام کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد : جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی طبعیت ناساز ہونے پر اسپتال داخل، ڈاکٹرز نے تین روز تک آرام کی ہدایت کردی.

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن معدے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل، ڈاکٹرز نے تین روز تک آرام کی ہدایت کردی.

اس سے قبل جے یوآئی کے سربراہ کو اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے وی آئی وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا مکمل معائنہ کیا مولانا کے خون ٹیسٹ اور الٹراساؤنڈ کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد مولانا کو آرام کرنے کی ہدایت کردی.

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ان کا معدہ، ناقص خوراک سے متاثر ہوکر سوجن کا شکار ہوگیا، ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن تین روز تک آرام کریں اور نرم غذا استعمال کریں.


Maulana Fazal-Ur- Rehman shifted to hospital by arynews

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں