پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

‘لانگ مارچ اسلام آباد میں داخل نہیں ہوسکتا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کسی صورت وفاقی دارالحکومت نہیں پہنچے گا، ہم مقابلہ کرینگے کوئی رعایت نہیں دینگے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ عمران خان کے خلاف جے آئی ٹی بننی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے عمران خان نے جھوٹ بولا اور جھوٹا سائفر ہوا میں لہرایا، بعد ازاں سائفر کو لیکر اس نےریاست کو گمراہ کیوں کیا؟ اب اس طریقے سےمعاملات نہیں چل سکتے۔

- Advertisement -

سربراہ جے یو آئی نے لانگ مارچ کو ناکام اور ٹھس قرار دیا اور کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوسکتا کہ آپ اسلام آباد آجائیں،میں حکومت اوروزیر داخلہ سےکہتا ہوں کوئی نرمی نہیں دکھانی، ہم مقابلہ کریں گےکوئی رعایت نہیں دی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا منگل کو وزیر آباد سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

مولانافضل الرحمان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں زمین سخت گرم ہے، تمہارےتلوےیہ گرمی برداشت نہیں کرسکیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں امن چاہتے ہیں آئین و قانون کے تابع زندگی گزارنا چاہتے ہیں، ویڈیو لیک جیسے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے منگل کو وزیر آباد سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

انھوں نے کہا ہمارا لانگ مارچ 10 سے 15 دن میں پنڈی پہنچے گا، میں خود پنڈی آؤں گا، پورے پاکستان سے لوگ آئیں گے، اور خود انھیں لیڈ کروں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں