پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

مولانا فضل الرحمان کا 10 سال تک کے بچوں کی شادیاں کروانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 10 سال کی عمر تک کے بچوں کی شادیاں کروانے کا اعلان کردیا۔

پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عائلی قوانین میں ترمیم کو نہیں مانتا، دس سال کے جوانوں کی بھی شادیاں کرواؤں گا، ان میں خود بیٹھوں گا آپ بتائیں کس طرح میرا مقابلہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ سرعام عائلی قوانین کی خلاف ورزی کروں گا، میں 15، 16، 12 اور 10 سال کے بچوں کی شادی کرواؤں گا، میں آپ کے قانون، قانون سازی اور ذہنیت کو چیلنج کرتا ہوں۔

علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ اگر پیس بورڈ کے نکات میں تبدیلیاں ہوئیں تو آپ کیوں گئے، ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کی قوت جارحیت کو تقویت دے رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ حماس کو دھمکیاں دے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان، عراق، لیبیا کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کے بعد تفتان کی سرحد پر کھڑا ہوگا، اسرائیل کے پہلے صدر نے کہا کہ ہماری اساس ایک نوزائیدہ اسلامی ریاست کا خاتمہ ہوگا، ان کے ارادے واضح ہیں اس کے باوجود ہم دوڑتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  دلیل دی جاتی ہے کہ اقوام متحدہ میں بھی اسرائیل ہے، آپ کے پاسپورٹ میں اسرائیل جانے پر پابندی کیوں ہے،  ہمیں امن چاہیے لیکن کوئی اصول ہوتے ہیں، ہر طرف معاشی ترقی ہورہی ہے صرف پاکستان ڈوب رہا ہے،  وزیر اعظم نے پارلیمنٹ اور کابینہ کو اعتماد میں نہیں لیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں