جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی کرپشن مقدمے سے بری

اشتہار

حیرت انگیز

جے یو آئی (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی اور سابق ڈی ایف او موسیٰ خان احتساب عدالت سے بری ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی اور سابق ڈی ایف او موسیٰ خان احتساب عدالت سے بری ہوگئے ہیں۔

پشاور کی احتساب عدالت نے اپنا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب ریفرنس میں لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کرسکا اس لیے عدالت سابق ڈی ایف او موسیٰ خان کو ان الزامات سے بری کرتی ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے موسیٰ خان کو 2020 میں اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا تھا اور موسیٰ خان سمیت 4 افراد کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کے خلاف نیب نے ریفرنس دائر کر دیا

نیب نے دائر ریفرنس میں کہا تھا کہ موسیٰ خان نے اپنے بیٹے اور بھتیجے سمیت من پسند افراد کو بھرتی کیا، موسیٰ خان اور دیگر ملزمان نے مختلف پراجیکٹس میں خُرد برد کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں