The news is by your side.

Advertisement

مولانا حسام کی رکنیت معطل، داخلہ بند

پشاور: جمعیت علماء اسلام (ف) رکن مولانا حسام الدین کی ایک دن کے لیے اسمبلی رکنیت معطل کر کے انہیں ایوان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر کے پی مشتاق غنی نے مولانا حسام الدین کی رکنیت ایک دن کیلئے معطل کر دی۔

سارجنٹ ایٹ آرمز کو مولانا حسام الدین کو ایوان میں آنے سے روکنےکی ہدایت کی گئی ہے، حسام الدین کو روکنے کیلئےسارجنٹ ایٹ آرمزکی سربراہی میں اہلکار الرٹ کر دیے گئے ہیں۔

جےیوآئی ف رکن حسام الدین نےاسمبلی اڑانے کی دھمکی دی تھی جس پر خیبرپختونخوا اسمبلی نے مولاناحسام الدین کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی۔

اسپیکر نے دھمکی دینے پر مزید کارروائی کرتے ہوئے مولانا حسام الدین کی ایک روز کے لیے رکنیت کو معطل کر دیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں