The news is by your side.

Advertisement

‘مولانا صاحب نے اسلام کے نام پر حکومت بنائی اور ڈیزل کے پرمٹ لیے’

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ اسلام کے دعویداروں نے صرف ڈیزل کے پرمٹ لیے لیکن سوات میں کشیدگی کے خلاف وزیر اعظم عمران خان نے آواز اٹھائی۔

ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے سوات میں پاکستان تحریک انصاف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب نے اسلام کے نام پر حکومت بنائی مگر اسلام اور کشمیر سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سوات میں کشیدگی کے خلاف صرف عمران خان نے آواز اٹھائی ، اس وقت نہ فصل الرحمٰن تھے اور نہ نواز شریف تھے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اسلام کے دعویداروں نے اسلام کی خدمت کی ہے، صرف اسلام کے نام پر ڈیزل کے پرمٹ حاصل کیے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں