پیر, جون 15, 2026
اشتہار

مولانا شیخ ادریس پر حملے کے واقعے کی تصاویر سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

چارسدہ: مولانا شیخ ادریس پر حملے کے واقعے کی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔

جے یو آئی کے صوبائی سرپرست اعلیٰ اور مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مولانا شیخ محمد ادریس کو چارسدہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے مدرسے جاتے ہوئے فائرنگ کرکے شہید کیا جس میں ان کے دو محافظ بھی زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تصاویر میں ایک مشکوک شخص کو دیکھا گیا ہے، ممکن ہے کہ مشکوک شخص واردات میں ملوث سہولت کار ہو۔

تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے 9 خول برآمد کیے ہیں جنہیں فرانزک کے لیے ارسال کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ واقعے کے خلاف جے یو آئی (ف) نے کل خیبرپختونخوا میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

مولانا شیخ ادریس جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں بھی سینئر مدرس تھے، ان کی دینی خدمات کو پورے صوبے میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ان کی شہادت پر مذہبی خلقوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ مولانا ادریس کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی مردان میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر ایس ایچ او سٹی کی مدعیت میں درج کی گئی ہے جس میں  نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے اور قتل کے ساتھ دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں