جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

ماریشس کی صدر پاکستان کے دورے پرآرہی ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ماریشس کی صدرسترہ اپریل سے پاکستان کا دورہ کریں گی، ماریشس کی صدرکا یہ دورہ صدرمملکت ممنون حسین کی دعوت پرہورہا ہے۔

دفترِخارجہ کے بیان کے مطابق دورہ پاکستان میں ماریشس کی صدرامینہ فردوس نورکنی وفد کے ہمراہ صدرممنون حسین سے ملاقات کریں گی اور ان کی جانب سے دیے جانے والے ظہرانے میں شرکت کریں گی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، اہم علاقائی اورعالمی معاملات پرتبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

ماریشس کی صدرامینہ فردوس گورنرسندھ، وفاقی وزرا اوروزیرمملکت سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ان کے دورے میں مزارقائد اورکراچی یونیورسٹی کا دورہ بھی شامل ہے۔

پاکستان ٹیکنیکل پروگرام کے تحت حکومتِ پاکستان کئی میدانوں میں ماریشس کی حکومت کے ساتھ تعاون کررہی ہے جن میں صحت ، ڈینٹسٹری، ادوایات اورانجینئرنگ شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں