پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

ماورا حسین نے قربانی کے لیے بکرے خرید لیے

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے قربانی کے لیے بکرے خرید لیے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماورا حسین نے قربانی کے لیے خریدے گئے بکروں کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں۔

انہوں نے نیلے رنگ کا مشرقی لباس زیب تن کیا اور بکروں کو چارہ کھلا رہی ہیں۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اس سے قبل طوبیٰ انور نے بکرے کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میرے گھر بھی بکرا آگیا ہے اور اس کا نام میں نے ’قربان‘ رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’قربان بہت ہی پیارا ہے، حالانکہ میں تو گلابی بکرا ڈھونڈ رہی تھی۔

جواب میں بکرے کی آواز میں ایک شخص کہہ رہا ہے کہ ’اچھا خاصا گھاس کھا رہا تھا یہ کہاں آگیا ہوں، ویسے یہ خاتون اچھی سی لگ رہی ہیں بس باتیں بہت کرتی ہیں لیکن ہم اچھے دوست بن سکتے ہیں پھر سارے تہوار ہم ساتھ منائیں گے، ویسے دیکھیں تو اگلا تہوار کونسا آرہا ہے، یہ تو بڑی عید آرہی ہے اسی لیے میرا نام قربان رکھا تھا، یہ کس قسم کا مذاق ہے۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں