تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ماورا کو کس سے جنون کی حد تک عشق ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ مجھے کرکٹ سے جنون کی حد تک عشق ہے۔

اداکارہ ماورا حسین نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرتے ہوئے پہلی ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اداکارہ نے کرکٹ ورلڈ کپ اور خود سے متعلق کئی رازوں سے پردہ اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ مرد حضرات یہ سمجھنا چھوڑ دیں کہ لڑکیوں کو کرکٹ کی سمجھ بوجھ نہیں ہے خواتین کو بھی کرکٹ سے متعلق سب کچھ معلوم ہوتا ہے۔

ماورا نے بتایا کہ انہیں کرکٹ سے جنون کی حد تک عشق ہے ناصرف صرف اپنی قومی کرکٹ بلکہ غیر ملکی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے نام بھی معلوم ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے دنیا کو پیغام دیا کہ وہ یہ سمجھنا چھوڑ دیں کہ لڑکیوں کو کرکٹ سے متعلق کچھ معلوم نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ورلڈ کپ آتا ہے ویسے ویسے لڑکیوں کو کرکٹ سے متعلق سب معلوم ہوجاتا ہے اور انہیں ویسے بھی کھیل سے متعلق پوری معلومات ہوتی ہے۔

ویڈیو میں ماورا حسین نے بتایا کہ جب وہ 7 سال کی تھیں تو ان پر کتوں نے حملہ کردیا تھا، جس وجہ سے رواں سال تک کتوں سے ڈرتی رہی تھیں مگر اب انہیں کتوں سے کوئی ڈر نہیں لگتا اور حال ہی میں انہوں نے ایک کتے کو پالنا بھی شروع کیا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بلیاں بہت پسند ہیں جب کہ ان کی آج تک کی سب سے اچھی کامیابی ان کی جانب سے اپنا گھر خریدنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں متعدد زبانوں پر دسترس حاصل ہے اور وہ سندھی اور پشتو زبان مکمل سمجھ لیتی ہیں مگر سندھی بولنے میں انہیں تھوڑی سی مشکل پیش آتی ہے جب کہ پشتو، پنجابی، اردو اور انگریزی روانی میں بولتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -