The news is by your side.

Advertisement

بالی وڈ سے مزید پیشکش آرہی ہیں، ماورا

لاہور: پاکستانی اداکارہ ماورا نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں کئی بالی وڈ ڈائریکٹرز کی جانب سے فلم کی پیشکش ہوئی ہے۔

ماورا کی حال ہی میں آنے والی فلم ’صنم تیری قسم‘ کو زیادہ پذیرائی نہیں ملی البتہ فلم میں ان کی اداکاری اور رقص کو بے حد پسند کیا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے لیے بالی وڈ فلموں کی لگاتار پیشکشیں موصول ہورہی ہیں۔

ماورا نے کہا کہ کسی پاکستانی اداکار یا اداکارہ کے لیے یہ بہت بڑی بات ہے کہ اس کی اداکاری کو بھارت میں پسند کیا جائے کیونکہ وہاں ویسے ہی فلم انڈسٹری میں لاتعداد لوگ موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی پاکستانی اداکار پر بھارت میں کام کرتے ہوئے کوئی دباؤ نہیں ہوتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں کام کرنے سے نہ صرف ان کے تجربے میں اضافہ ہوا بلکہ انہیں بہت محبت اور پذیرائی بھی ملی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں