اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

روسی باکسر دوران فائٹ سر پر چوٹ لگنے سے انتقال کرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: کھیل کے میدان سے بری خبر یہ ہے کہ روس کے باکسر میکسم داداشیو حریف باکسر سبریل کے خلاف فائٹ کے دوران انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے معروف باسکر میکسم داداشیو حریف باکسر سبریل میتیاس کے خلاف لائٹر ویٹ فائٹ کے دوران بری طرح زخمی ہوئے ان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دماغ سے خون آنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

روسی باکسر کی عمر 28 برس تھی، وہ حریف باکسر سبریل کے خلاف فائٹ کے 11 راؤنڈ میں انجرڈ ہوگئے تھے جب ان کے ٹرینر بڈی میک گریت نے فائٹ رکوادی۔

- Advertisement -

روسی باکسنگ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ’ 28 سالہ باکسر میکسم دادا شیو کے انتقال کی تحقیقات کرائیں گے۔‘

[bs-quote quote=”باکسر کی فیملی کو ہر سطح پر سپورٹ کریں گے اور ان کی مالی امداد بھی جاری رکھیں گے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”روسی باکسنگ فیڈریشن”][/bs-quote]

سیکریٹری جنرل عمر کریملیو کا کہنا تھا کہ فائٹ کے دوران کچھ قسم کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ہم نوجوان باکسر سے محروم ہوگئے وہ نوجوان باکسر تھا۔

عمر کریملیو کا کہنا تھا کہ ہم باکسر کی فیملی کو ہر سطح پر سپورٹ کریں گے اور ان کی مالی امداد بھی جاری رکھیں گے، فائٹ کے دوران باکسر کی ہلاکت کی ہر سطح پر تحقیقات کرائی جائے گی ہم واقعے سے متعلق سچ جاننا چاہتے ہیں۔

مقتول باکسر میکسم نے اپنی پچھلی تمام 13 فائٹس میں کامیابی حاصل کی تھی۔

رشین باکسنگ فیڈریشن کے مطابق فائٹ کے دوران دادا شیو کی حالت بگڑ گئی تھی اور ڈاکٹرز نے ان کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ ان کے دل نے کام کرنا بند کردیا تھا۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز  5 سال قبل سر پر گیند لگنے کے سبب انتقال کرگئے تھے، تمام کرکٹرز کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں