پیر, جون 15, 2026
اشتہار

میکسویل، اسٹوئنس اور اسمتھ کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر ختم؟

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی (12 مئی 2026): آسٹریلیا کے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 اسکواڈ سے میکسویل اسٹوئنس اور اسمتھ کے اخراج کے بعد ان کے کیریئر پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے گزشتہ روز پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوروں کے لیے کینگروز اسکواڈ کا اعلان کیا۔ تاہم بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ میں سینئر کھلاڑیوں گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس اور اسٹیو اسمتھ کے نام نہ دیکھ کر شائقین کرکٹ حیران رہ گئے۔

تینوں کھلاڑیوں کو مختصر دورانیے کی کرکٹ اسکواڈ سے ڈراپ کرنے سے یہ قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں کہ ان کے ٹی 20 کیریئر پر فل اسٹاپ لگ گیا ہے۔

تاہم آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے واضح کیا ہے کہ مذکورہ سینئر کھلاڑیوں کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر ختم نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ میکسویل اور اسٹوئنس گزشتہ کئی برسوں سے آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اہم حصہ رہے ہیں اور 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

تاہم حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی ناقص کارکردگی کے بعد سلیکٹرز نے نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جارج بیلی کے مطابق یہ فیصلہ مستقل نہیں بلکہ مستقبل کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے کیونکہ 2028 کے ہوم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور لاس اینجلس اولمپکس کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی صلاحیتوں کو مواقع دینا ضروری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں