دبئی میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آمنے سامنے آنے کے بعد پاکستانی اور آسٹریلوی کھلاڑی آپس میں گھل مل گئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر گلین میکسویل نے ملاقات کی۔
گلین میکسویل اور حارث رؤف نے ایک دوسرے کو اپنی جرسیاں پیش کیں۔
آسٹریلوی آل راؤنڈر نے فاسٹ بولر حارث رؤف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کمال کے بولر اور اچھے انسان ہیں۔
گلین میکسویل نے حارث رؤف کو سپر اسٹار بھی قرار دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 177 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، میتھیو ویڈ کو 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔