تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

آسٹریلوی آل راؤنڈر دورہ پاکستان سے دستبردار

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر گلین میکسویل دورہ پاکستان سے دستبردار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر گلین میکسویل دورہ پاکستان اور بھارتی لیگ سے دستبردار ہوگئے جس کی وجہ سے ان کی شادی بتائی جارہی ہے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق گلین میکسویل مارچ کے آخر میں اپنی شادی کی وجہ سے پاکستان کے دورے سے محروم رہیں گے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، پیٹ کمنز، مارکس اسٹونس، جوش ہیزل ووڈ، میتھیو ویڈ اور ڈینئل سامس بھی پاکستان سے سیریز کی وجہ سے آئی پی ایل کے ابتدائی میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

میکسویل بھی اپنی شادی کی وجہ سے میلبورن میں ہی رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے میں بہت خوش تھا کہ شادی کے دوران کوئی سیریز نہیں ہے اور میں سارے میچز کے لیے دستیاب ہوں گا لیکن بعد میں سیریز کا شیڈول تبدیل ہوگیا اور انہی دنوں میں میری شادی ہے لہٰذا میں شرکت نہیں کرسکوں گا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم اگلے ماہ تقریباً25سال بعد پاکستان کے دورے پر پہنچے گی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

پہلا ٹیسٹ میچ 4مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ12مارچ سے کراچی میں اور تیسرا ٹیسٹ 21مارچ سے لاہور میں شروع ہوگا۔

آسٹریلوی اسکواڈ کے کھلاڑیوں میں ایشٹن آگر، اسکاٹ بولانڈ، الیکس کرے، کمیرون گرین، مارکس ہیرس، جاش ہیزل وڈ ٹریوس ہیڈ، جاش انگلس شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -