تازہ ترین

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

9 مئی واقعات، حساس ادارے نے مزید 4 ملزمان تحویل میں لے لیے

9 مئی واقعات میں اے ٹی سی فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں مزید 4 ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمے کی اجازت دے دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 9 مئی واقعات سے متعلق فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے مزید چار ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمے کی اجازت دے دی۔

اے ٹی سی کے فیصلے کے بعد چاروں ملزمان کو حساس ادارے کی ٹیم نے فیصل آباد کی سینٹرل جیل سے تحویل میں لے لیا ہے جن کے خلاف تھانہ سول لائن میں درج مقدمے پر آرمی ایکٹ کے تحت سماعت ہوگی۔

 

حساس ادارے کی جانب سے اب تک تحویل میں لیے جانے والے ملزمان کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -