مخصوص جماعت کے کارکنوں کے نو مئی واقعات میں براہ راست ملوث ہونے کے نئے شواہد سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ 9مئی کو مخصوص جماعت کے کارکنوں کے براہ راست ملوث ہونے کے نئے شواہد منظر عام پر آگئے۔
شرپسند ہجوم کو لاہورکنٹونمنٹ کے دروازےکےسامنےسڑک بلاک کرتےدیکھاجاسکتاہے اور مخصوص جماعت کا سرکردہ کارندہ عباد فاروق مشتعل ہجوم کو توڑ پھوڑ پر اکساتا دکھائی دے رہا ہے۔
پارٹی پرچم تھامے ڈنڈا بردار شر پسندوں کو چیک پوسٹ اور سائن بورڈتوڑتےدیکھاجا سکتا ہے ، کیا ان واضح ناقابل تردید شواہد کی روشنی میں ملوث افراد کسی رعایت کےمستحق ہیں؟ قومی مفاد کا تقاضہ ہے شرپسندوں کو کٹہرے میں لایا جائے تاکہ دوبارہ ایسی شرانگیزی نہ ہو۔
دوسری جانب عوام نے 9 مئی کو شرپسندی پھیلانے والوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ، عوام کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے 9 مئی کو اپنے ملک کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی ہے ، پی ٹی آئی والوں نے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچایا ہے، لیڈر کی گرفتاری کا یہ مطلب نہیں کہ آپ ملک پر چڑھ دوڑیں۔
عوامی رائے تھی کہ یہ عوام اور فوج کو لڑوانے کی ایک سازش تھی، ان شرپسندوں کا سختی سے سد باب ہونا چاہیے ، 9 مئی کو شرپسندی پھیلانے والے دشمن سے بھی بدتر نکلے، انہوں نے ہسپتالوں کو بھی نہیں چھوڑا، ہم اس واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
عوام کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی والوں نے اپنا اصل چہرہ عوام کو دکھایا، 9 مئی کے ذمہ داران کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہے۔