The news is by your side.

Advertisement

شیخ رشید کو اللہ ہدایت دے، شہبازشریف

لندن: مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ شیخ رشیدکےبیان پراتنا ہی کہوں گااللہ انہیں ہدایت دے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ شیخ رشیدکی کبھی کسی بات کاجواب نہیں دیا، شیخ رشیدکےبیان پراتناکہوں گااللہ انہیں ہدایت دے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے، ٹیسٹ کی رپورٹس آنے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں سیاسی باتیں نہیں کرنا چاہتا، صرف اتنا کہوں گا کہ شیخ رشید کو اللہ ہدایت دے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے کہا کہ تھا کہ میڈیا پر تاثر دیا گیا کہ نواز شریف آج مرا یا صبح مر جائے گا، میڈیا کو بے وقوف بنانے پر ڈاکٹر عدنان اور ڈاکٹر وقار سے تفتیش ہونی چاہیے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ کی بھی اسکروٹنی ہونی چاہیئے۔ تحریک انصاف الیکشن کمیشن سے سرخرو ہو کر نکلے گی۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے 5 کیسز میں پلی بارگینگ شروع ہوگئی ہے، نیب عنقریب خزانہ بھرنے جارہی ہے۔ پرویز الٰہی سسٹم کا حصہ ہیں، عمران خان نے انہیں فون کیا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا تھا این آر او نہیں دوں گا اور نہیں دیا۔ احتساب سب کا ہونا چاہیے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں