پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

کچھ ہونے والا ہے، ہوسکتا ہے اسمبلی مدت پوری نہ کرے، ایاز صادق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کچھ ہونے والا ہے، ہوسکتا ہے اسمبلی مدت پوری نہ کرے۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے اسمبلی کی مدت پوری نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کچھ ہونے والا ہے، اللہ کرے اسمبلی مدت پوری کرے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر کسی جماعت نے استعفے دیے تو اُس سے بات چیت کریں گے کیونکہ اسمبلی تحلیل کرنے کی پوزیشن میں نہیں اور ہماری کوشش ہے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں۔

- Advertisement -

قومی اسمبلی کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ حکومت جمہوریت کی وجہ سے مضبوط ہوئی مگر مصلحت سے کام لینے پر کمزور بھی ہوئی، میں سیاسی سفر میں اب تک اتنا مایوس نہیں ہوا جتنا اب ہوں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم اسمبلیاں تحلیل کریں، پرویز خٹک کا مطالبہ

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے قبل از وقت انتخابات اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کا مطالبہ سامنے آچکا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے گزشتہ ماہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فوری طور پر اسمبلیاں تحلیل کریں کیونکہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف پختونخواہ اسمبلی توڑنے کے لیے تیار ہے، فواد چوہدری

قبل ازیں تحریک انصاف کےترجمان فواد چوہدری نے بھی ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’اگر صوبائی حکومتیں اسمبلیاں تحلیل کرنے کی رضا مندی ظاہر کرتی ہیں تو کے پی کے حکومت فوری طور پر اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے تیار ہے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں