site
stats
پاکستان

پیپلزپارٹی پر مشکل وقت آسکتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ممکن ہے آئندہ پارٹی مشکلات کا شکار ہو مگر میں بھٹو کا نواسہ اور بی بی شہید کا بیٹا ہوں عوام کے لیے اکیلا جدوجہد کرتا رہوں گا، کارکن تیار رہیں عید کے بعد پنجاب کے تمام ڈویژن میں دورے کروں گا۔

پیپلز پارٹی سرگودھا ڈویژن کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مضبوط تنظیم سازی پارٹی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے،عید کے بعد پنجاب کے ہر ڈویژن کا دورہ کروں گا، کارکن تیار رہیں۔

انہوں نےکہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ضیاءالحق، پر ویز مشرف کی آمریت اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیم کا مقابلہ کیا ہے، اس لیے جیالوں کے سامنے کاغذی شیر کوئی اہمیت نہیں رکھتے ۔

پڑھیں: تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن اسٹیبلشمنٹ کی جماعتیں ہیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا کہ شاید آنے والے وقتوں میں پارٹی مشکلات کا شکار ہو مگر میں بھی بھٹو کا نواسہ اور بی بی شہید کا بیٹا ہوں عوام کے حقوق کی جنگ تنہا لڑ  کر غریبوں کو حقوق دلواؤں گا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top