تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اچھی خبر: مایا علی کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی کے کرونا وائرس کی تشخیص کا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مایا علی نے کرونا وائرس سے متعلق اہم پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں کو وبا کے خوف سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ شوکت خانم اسپتال کے لیے عطیات جمع کرنے امریکا گئی تھیں اور حال ہی میں لاہور واپس پہنچیں۔ مایا علی نے کرونا وائرس کے حوالے سے اپنے خوفناک تجربے کے بارےبتایا کہ وہ وائرس کے خوف کی وجہ سے سو نہیں سکیں اور  انہیں بہت زیادہ ذہنی دباؤ کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ’میں امریکا میں مزے سے رہ رہی تھی مگر جب لاہور ایئرپورٹ پہنچی تو بہت زیادہ خوف زدہ ہوگئی کیونکہ یہاں مسافروں کی مکمل اسکریننگ کی جارہی تھی‘۔ ’میں نے امریکا سے واپس آنے کے بعد اپنا کرونا کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مجھے دو روز بعد ملی اور الحمد اللہ میری رپورٹ نیگٹو آئی‘۔

انہوں نے لکھا کہ لاہور واپسی کے بعد ٹیسٹ کرانا اور پھر رپورٹ کا انتظار کرنا آسان کام نہیں تھا، میرے لیے اڑتالیس گھنٹے گزارنا دشور ہوگئے تھے کیونکہ نیند تک اڑ گئی تھی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس روک تھام، شہری اپنے طور پر کیسے کردار ادا کرسکتے ہیں؟ منشا پاشا نے بتادیا

مایا علی نے لکھا کہ ’میں جانتی ہوں کہ یہ وقت پاکستان اور انسانیت کے لیے انتہائی کٹھن ہے مگر  ہمیں اس وائرس کو سنجیدگی سے لینا ہوگا اور اُن لوگوں کا احساس کرنا ہوگا جو یومیہ اجرت کماتے ہیں‘۔

View this post on Instagram

It’s been almost 5 days since I came back from my shaukat khanum fund raising US tour. I had chills when I was there. I got really worried so when I arrived at Lahore airport, they had a proper procedure for all the travellers to go through under the screening. Then I got checked myself and waited 2 days for results. Alhamdulillah test turned out negative. But this whole process wasn’t that easy. Stress, anxiety, sleepless nights and most importantly that fear… I know it’s a crucial time, not only for Pakistan but actually for the whole humanity. There is no vaccine that has yet been dicovered for this virus, all we can do is self care and follow proper measures. We must take it seriously. I am more worried about those people who survive on daily wages, now they don’t have any source to feed themselves and their families. They can’t even get checked themselves because of affordability. I’ll request the government of Pakistan to think about them and try to arrange a team who can reach them and get them checked free of cost. This is not a time to panic and this time too shall pass by Insha ALLAH. For now social distancing is the only way for our safer future. We won’t hug for some time so we can meet more happily later… Have faith in ALLAH and do take every possible precaution for yourself, for your family and for the entire humanity… “Beshak ALLAH is the greatest” #washyourhands #wearmask #socialdistancing

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali) on

’ہمیں اُن گھرانوں کے بارے میں سوچنا ہوگا جہاں روزانہ کما کر کھایا جاتا ہے، ایسے لوگ خود ٹیسٹ نہیں کروا سکتے کیونکہ ٹیسٹ بہت مہنگا ہے، میری حکومتِ پاکستان سے اپیل ہے کہ وہ ٹیمیں بنا کر مذکورہ گھروں پر بھیجیں تاکہ اُن کا ٹیسٹ کیا جاسکتے‘۔ مایا علی نے لکھا کہ ’یہ وقت افراد تفری پھیلانے کا نہیں ہے، انشاء اللہ ہم اس کو جلد گزار لیں‌ گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس: اداکارہ شگفتہ اعجاز کی اپنے مداحوں کے لیے تجاویز

مایا علی نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، خود کو سماجی طور پر دور کرلیں، بغل گیر نہ ہوں، ہاتھ ملانے سے گریز کریں، اللہ پر بھروسہ رکھیں اور ہر ممکنہ اقدامات کریں‘۔

Comments

- Advertisement -