ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

پاکستان کی کونسی اداکارہ کو سنڈریلا قرار دیا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کی ابھرتی ہوئی کامیاب ترین اداکارہ مایا علی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کا جواب دیا۔

مایا علی نے اپنے کیریئر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماس کمیونیکشن ماسٹرز کے آخری سیمسٹر میں انہوں نے نجی چینل میں بطور انٹرن شپ کر کے کریئر کا آغاز کیا، انہوں نے بتایا کہ وہ رمضان ٹرانمیشن بھی کرچکی ہیں جس کا تجربہ اچھا رہا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ جب فلم انڈسٹری میں آئیں تو والد کافی عرصے تک ناراض رہے تاہم وقت کے ساتھ ساتھ معاملات طے ہوگئے اور اب اُن کی ناراضی بھی ختم ہوچکی۔ مایا کا کہنا تھا کہ والد کی ناراضی والی بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں بلکہ سب اس بات سے بخوبی واقف ہیں۔

مایا علی نے ہر لمحہ پرجوش کے راؤنڈز میں حصہ لیا اور وسیم بادامی کے مختلف سوالات کا جواب دیا۔

پاکستانی اداکارہ کو میزبان نے اسکرین پر ایک تصویر دکھائی جس میں ماہرہ خان ، نیلم منیر اور مہوش حیات کی تصاویر تھیں ساتھ ہی مایا سے پوچھا گیا کہ وہ کس اداکارہ کو انڈسٹری کی سنڈریلا مانتی ہیں۔

مایا علی نے ایک لمحے کی تاخیر کیے بغیر بین الاقوامی شہرتِ یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو سنڈریلا قرار دیا۔

یاد رہے کہ مایا علی سلمان اقبال فلمز ، اے آر وائی فلمز کی مشترکہ پیش کش سے عیدالضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’’پرے ہٹ لَوو‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں