منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

مایا علی کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مایا علی نے نئی تصویر شیئر کی جس میں انہیں بلیو ٹی شرٹ اور جینز میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مایا علی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’تتلی‘ کی ایموجیز بنائیں۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

مایا علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے وہاج علی کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ مایا علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں (رخشی) اور شہریار منور نے (اسلم) کا کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شبیر جان، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ، صبا فیصل ودیگر شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں