تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

مایا علی نے کینسر سے متاثرہ بچوں‌ کی خواہش پوری کردی

اسلام آباد: اے آر وائی ڈیجیٹل پر ان دنوں نشر ہونے والے مشہور ڈرامے ’پہلی سی محبت‘ میں رخشی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ مایا علی نے کینسر سے متاثرہ بچوں کی خواہش پوری کردی۔

اداکارہ مایا علی بچوں میں کینسر سے بچاؤ کے  عالمی دن کے موقع پر  شوکت خانم اسپتال پہنچیں جہاں انہوں نے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی۔

مایا علی نے بچوں سے ملاقات کی اور اُن سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کی ہمت اور عزم کو سراہا۔ اداکارہ نے بچوں کو مزید ہمت دلائی۔

شوکت خانم میموریل اسپتال کی جانب سے اس ملاقات کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملاقات کے دوران سماجی فاصلے پر سختی سے عمل کیا گیا۔

مایا علی ہاتھوں میں سرخ رنگ کا بھالو ہاتھوں میں تھامے بیٹھی تھیں، انہوں نے بتایا کہ اب ہرسال کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی جائے گی اور انہیں کہانی سنا کر  حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: “پہلی سی محبت” اداکار شبیر جان کے بارے میں مایا علی نے کیا کہا ؟

متاثرہ بچوں نے اپنے درمیان مایا علی کو پاکر خوشی کا اظہار کیا اور اداکارہ کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ مایا علی کے اس اقدام کو اُن کے مداحوں اور درد دل رکھنے والوں نے بہت پسند کیا۔

واضح رہے کہ ان دنوں اداکارہ مایا علی کا ڈرامہ ’پہلی سی محبت‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جارہا ہے، اس ڈرامے کی نئی قسط ہر ہفتے کی رات 8 اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر  کی جاتی ہے جسے ناظرین بہت پسند کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -