اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

ملک میں بڑھتی لوڈ شیڈنگ پر مایا علی کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے ملک میں بجلی کے بحران کے باعث بڑھتی لوڈ شیڈنگ پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ”پہلی سی محبت“ میں ”رخشی“ کا کردار نبھانے والی اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر اپنے غصے کا اظہار کیا۔

مایا علی نے انسٹا گرام اسٹوری پر اندھیرے میں ٹمٹماتی ہوئی موم بتی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ کے پاس یو پی ایس چارج کرنے کے لیے بھی بجلی نہ ہو۔

مزید پڑھیں: مایا علی نے عثمان خالد سے شادی اور بچوں‌ سے متعلق خاموشی توڑ‌ دی

اداکارہ نے ایک اور اسٹوری میں لکھا کہ پرانے پاکستان میں خوش آمدید جہاں لوڈ شیڈنگ اپنے عروج پر ہے، زندگی پھر اجیرن ہوگئی، پورے دن میں صرف 10 گھنٹے بجلی ملتی ہے۔

مایا علی نے مزید کہا کہ بابرکت رات میں لوگ عبارت کر رہے ہوں گے اور اتنی لوڈ شیڈنگ ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں