تازہ ترین

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

”فلم سازوں کو اپنا حق مانگتے دیکھ کر افسوس ہوتا ہے“

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ فلم سازوں کو اپنا حق مانگتے دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔

مایا علی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرتی ہیں۔ اس بار انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی صورتِ حال پر تبصرہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں بڑھتی لوڈ شیڈنگ پر مایا علی کا ردعمل

سلسلہ وار دو ٹوئٹس میں مایا علی نے کہا کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ تمام فلم پروڈیوسرز اپنا حق کس طرح مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ان تمام فلم سازوں اور اداکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے کورونا وبا کے بعد سینما انڈسٹری کی تعمیرِ نو میں اپنی جان، وقت اور محنت لگائی۔

مایا علی نے لکھا کہ آئیں انڈسٹری کو انفرادیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ ساتھ مل کر دوبارہ کھڑی کرتے ہیں۔

مایا علی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ”پہلی سی محبت“ میں ”رخشی“ کا کردار نبھا چکی ہیں۔ ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

Comments

- Advertisement -