پیر, اگست 17, 2026
اشتہار

مارننگ شو کے معاوضے میں کمی ہوئی تو لگا زمین پر آگری، مایا خان

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان مایا خان کا کہنا ہے کہ مارننگ شو کے معاوضے میں کمی ہوئی تو لگا آسمان سے زمین پر آگری ہوں۔

مایا خان کا شمار شوبز انڈسٹری کی کامیاب شخصیات میں ہوتا ہے، انہوں نے پی ٹی وی کے ڈرامے ’ایک محبت سو افسانے‘ کے ذریعے شہرت حاصل کی جبکہ انہیں اصل پہچان نجی ٹی وی کے مقبول مارننگ شو سے ملی۔

سال 2024 میں مایا خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ کے ذریعے اسکرین پر واپسی کی جس کے بعد ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ان کی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا۔

حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ کسی نے پوچھا کہ رہائش اور آسائش کے لیے خرچہ کرنا اور تگ و دو کرنا کیا ٹھیک ہے تو جواب ملا کہ رہائش اور آسائش تک تو ٹھیک لیکن جب وہ نمائش اور آرائش تک آجائے تو سمجھو زوال قریب ہے۔

یہ پڑھیں: ’لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں‘ مایا خان پاکستانی رشتہ کلچر پر پھٹ پڑیں

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے ساتھ مسائل وہاں آنا شروع ہوجاتے ہیں جب آپ کو بہت زیادہ لگژری کی عادت ہوجائے۔

اداکارہ نے کہا کہ میری مارننگ شو میں 25 لاکھ روپے تنخواہ تھی پھر 2020 میں وہ وقت آیا کہ جب میں نے چار لاکھ روپے تنخواہ پر پروگرام شروع کیا تھا، اس لمحے میں ٹوٹ گئی تھی کہ اس تنخواہ میں پروگرام کروں گی، ایسا لگا جیسے آسمان سے زمین پر آگری ہوں۔

مایا خان نے کہا کہ میں نے پھر سوچا کہ کوئی بات نہیں اللہ ان چار لاکھ کو ہی میرے لیے چار کروڑ روپے بنا دے گا، آپ بھیج رہے ہو میں منع نہیں کروں گی، اللّٰہ چاہے تو تیس کو تیس کروڑ بھی بنا سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں