ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

مایا خان نے وزن کم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا خان نے وزن کم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا۔

نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں مایا خان نے شرکت کی اس دوران میزبان نے سوال کیا کہ کچھ لوگ محنت کرکے اور کچھ دوائیاں کھا کر وزن کم کررہے ہیں اس بارے میں آپ کیا کہیں گی؟

مایا خان نے کہا کہ میں نے وزن کم کرنے کا ارادہ کرلیا تھا اور جب کسی چیز کا ارادہ کرلیں تو پھر وہ کر گزرتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے چار سے پانچ سال کا وقت لگا وزن کم کرنے میں لگا ہے، میں امریکا گئی تو پھر میرا وزن پھر بڑھ گیا تھا پھر اسے کنٹرول کیا۔

انہوں نے کہا کہ ارادے والی بات ہے کہ بس وزن کم کرنا تھا۔

یہ پڑھیں: مایا خان نے اپنے پسندیدہ ’جین زی‘ اداکار کا نام بتا دیا

مایا خان نے کہا کہ طعنے تو مجھے بہت پڑے تھے، مجھے لوگ بھینس، دھرتی پر بوجھ کہتے تھے تو اس وقت فرق پڑتا تھا لیکن اب لوگوں کی باتوں کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔

اداکارہ نے کہا کہ میری والدہ ہمیشہ کہا کرتی تھیں کہ بیٹا کچھ بھی ہو اعصاب مضبوط ہونا چاہیے کوئی چھوئی موئی کا درخت بننے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہیلتھی ڈائٹ کی اور 2020 میں 22 دن میں 8 کلو گرام وزن کم کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں