ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

عینی نے فاخر سے طلاق لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں عینی نے فاخر سے طلاق لے لی۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں عینا آصف (عینی)، ثمر عباس (فاخر)، نعمان اعجاز (ظہیر)، ماریہ واسطی (ثمینہ)، مایا خان (عائشہ)، رمہا احمد (آمنہ)، ساجدہ سید، حبا علی خان، پارس منصور، عثمان مظہر، آمنہ ملک، بسمہ بابر ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مائی ری کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ثنا فہد نے لکھی ہے۔

ڈرامے کی آخری قسط آج نشر کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ عینی نے ڈگری حاصل کرلی جبکہ فاخر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک چلے گئے۔

گزشتہ روز دکھایا گیا کہ ’عینی نے شوہر فاخر سے طلاق لے لی۔‘

عینی کہتی ہیں کہ ’امید کرتی ہوں فاخر یہ فیصلہ ہم دونوں کے رشتے کو راستے پر لے کر آئے گا، کاش اس وقت ہم بڑوں کے فیصلے سے انکار کرسکتے شاید دردناک لمحہ ہمارے بیچ نہ آتا۔‘

فاخر کہتے ہیں کہ یہ فیصلہ صحیح لیکن درد ناک ہے بالکل ویسے ہی کسی کی جان بچانے کے لیے اس کی ٹانگ کاٹنی پر جاتی ہے ویسے ہی ہم اس رشتے کی تکلیفوں سے بچنے کے لیے اس کی دوڑ کاٹ رہے ہیں۔

عینی کہتی ہیں کہ ہم دونوں کا رشتہ تو ختم ہوگیا لیکن مجھے اس بات کی فخر ہے کہ اس کی وجہ سے عنایا کی زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑے، پوری کوشش کروں گی کہ عنایا اپنے دور بیٹھے بات سے اتنا ہی پیار کرے جتنا وہ مجھ سے کرتی ہے لیکن اس میں تھوڑی تمہاری مدد چاہیے ہوگی۔

وہ کہتی ہیں کہ ’ہم دونوں کا رشتہ آج ختم ہورہا ہے لیکن ہم عنایا کے مما بابا ہمیشہ رہیں گے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں